24 Jul 2024
(لاہورنیوز) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 41 پیسے پر بند ہوا۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ280 روپے برقرار ہے۔