اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کام کررہے ہیں: علی پرویز ملک

24 Jul 2024
24 Jul 2024

(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کے معاملے پر حکومت لوگوں کی تکلیف کے ازالے کے لیے کام کررہی ہے۔

نجی ٹی وی  کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم نے 200 یونٹ والے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے 50 ارب روپے دیئے مگر ان معاملات کا دیرپا حل صرف اصلاحات ہیں، ہمیں احساس ہے 60 روپے کے یونٹ پر دکان نہیں چل سکتی اور نہ ہی 40 روپے یونٹ پر گھر چل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آئی پی پیز 1994، 2002 اور 2014 میں لگے، 40 خاندانوں والی کہانی میں جو لوگ ہیں وہ 1994 اور 2002 والے ہیں اور ان کا شیئر صرف 80 ارب ہے، اس میں اگر کسی نے چور بازاری کی ہے تو تحقیقات ہونی چاہئیں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ جنہوں نے مشکل وقت میں  پلانٹس لگائے انہیں ولن نہیں بلکہ ہیرو کے طور پر پیش کرنے کی ضرورت ہے، ان مسائل کے حل کےلیے ان سے بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے