اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سسٹم کی ڈیجیٹائزیشن سے سروس ڈلیوری بہتر ہو رہی ہے: مجتبیٰ شجاع الرحمان

24 Jul 2024
24 Jul 2024

(لاہور نیوز)وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ مینجمنٹ سسٹم کی ڈیجیٹائزیشن سے سروس ڈلیوری کا معیار بہتر ہو رہا ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کی زیر صدارت پبلک فنانشل مینجمنٹ ریفارمز کی سٹیرنگ کمیٹی کا ساتواں اجلاس ہوا جس میں پنجاب ریسورس امپروومنٹ اینڈ ڈیجیٹل ایفیکٹونیس (پرائیڈ) پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس سید مسعود نعمان، ہیڈ پبلک فنانس مینجمنٹ یونٹ سمعیہ مختار، پنجاب آ ئی ٹی بورڈ اور ٹیکس محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ سسٹم کی ڈیجیٹائزیشن سروس ڈلیوری کو بہتر بنا رہی ہے، پرائیڈ کے تحت اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں اور بجٹ کی کھپت میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنشن ریفارمز پلان اور ای پروکیورمنٹ سے مینجمنٹ سسٹم میں مزید بہتری آئے گی، ٹیکس محکمے اپنی کارکردگی میں بہتری کا جائزہ خود لیں، جہاں ضروری ہے وہاں کوالیفائیڈ کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  کنسلٹنٹس کا انتخاب تجربے اور تکنیکی مہارتوں کی بنیاد پر کیا جائے، محکمے خود تجویز کریں کہ انہیں کن شعبوں میں مشاورت درکار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے