24 Jul 2024
(ویب ڈیسک) لاہور رائیونڈ کے علاقے میں سکھ طبیب کے دواخانے میں ڈکیتی کے دوران ایک ڈاکو سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سکھ شہری اور ڈاکوؤں میں ہاتھا پائی کے دوران فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے دوران گولی ایک ڈاکو کے سر میں لگی جس سے وہ مارا گیا جب کہ دو ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سکھ شہری ستندر پال گردن پر چوٹ آنے سے زخمی ہوگیا، ڈاکو مریض بن کر دواخانے پر علاج کے بہانے آئے تھے، فرار ہوئے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی گئی۔