(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں صفائی انتظامات کو آؤٹ سورس کرنے کیلئے پری کوالیفکیشن کا عمل مکمل ہو گیا۔
تین سال کیلئے صفائی نظام آؤٹ سورس کرنے کے لئے 393 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ،پنجاب بھر میں صفائی نظام کی نیلامی 5 اگست کو ہو گی۔
لاہور ڈویژن کے تین اضلاع کی صفائی کو آؤٹ سورس کرنے کیلئے 34ارب روپے لاگت آئے گی، گوجرانوالہ ڈویژن کے تین اضلاع کے لئے 46 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، بہاولپور ڈویژن کے لئے 39ارب روپے تخمینہ لاگت رکھا گیا ہے۔
راولپنڈی ڈویژن کے لئے 52ارب تخمینہ لگایا گیا ہے، ملتان ڈویژن کے لئے 54ارب ، سیالکوٹ ڈویژن کے لئے 23ارب، فیصل آباد ڈویژن کیلئے 78ارب اور ڈیرہ غازی خان کے لئے 66 ارب روپے تخمینہ لگایا گیا ہے۔
لاہور ڈویژن کے تین اضلاع کی بار تحصیلوں میں آؤٹ سورسنگ کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، قصور کی چار،ننکانہ کی تین اور شیخوپورہ کی پانچ تحصیلوں کی صفائی آؤٹ سورس کی جائے گی، شیخوپورہ کی پانچ تحصیلوں کی صفائی کے لئے 15 ارب، ننکانہ کی تین تحصیلوں کے لئے 5 ارب اور قصور کی چار تحصیلوں کے لئے 13ارب 80 کروڑ روپے تخمینہ لگایا گیا ہے۔
لاہور ڈویژن کے تین اضلاع میں 15 کمپنیوں نے پری کوالیفکیشن میں حصہ لیا لاہور ڈویژن کے لئے 8 کمپنیاں پری کوالیفکیشن میں کامیاب ہوئیں ۔