اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہور سمیت صوبہ بھر میں گراں فروشوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت

24 Jul 2024
24 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت صوبہ بھر میں گراں فروشوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کردیا گیا۔

محکمہ خوراک پنجاب کے 177 افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات تفویض  کردیئے گئے، لاہور ڈویژن  میں 32، فیصل آباد میں 26، گوجرانوالہ میں 17 اور راولپنڈی میں 16 افسران کو اختیارات سونپے گئے ہیں۔

اسی طرح ملتان ڈویژن میں 24، بہاولپور میں 23، ڈی جی خان میں 17، سرگودھا میں 11 اور ساہیوال میں 11 افسران کو اختیارات تفویض کیے گئے ہیں، 177 افسران ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں گراں فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن کریں گے۔

صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں من مانے اضافے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کیلئے تمام افسران فرائض ادا کریں گے، محکمہ خوراک کے سیکرٹریٹ میں افسران کی فیلڈ کارکردگی مانیٹر کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے