اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

24 Jul 2024
24 Jul 2024

(ویب ڈیسک) ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کی تاریخ میں پاکستان ٹیم تاریخ رقم کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

منگل کو رنگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

پاکستان نے یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 104 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اوپننگ جوڑی گل فیروزہ اور منیبہ علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 14.1 اوورز میں ہی ہدف حاصل کرلیا۔

گل فیروزہ 62 رنز جبکہ منیبہ 37 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال، نشرہ سندھو اور طوبیٰ حسن نے دو دو جبکہ کپتان ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ویمنز ٹیم ایشیا کپ کی تاریخ میں 10 وکٹوں سے میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر پاکستان کی یہ دوسری 10 وکٹوں کی فتح ہے، اس سے قبل پاکستان نے 11 سال قبل آئرلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے