اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ آئندہ ماہ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا: وزیر خزانہ

24 Jul 2024
24 Jul 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگست کے آخر میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا۔

ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ بیرونی فنانسنگ گیپ پر مذاکرات جاری ہیں، بیرونی فنانسنگ گیپ پر مذاکرات سٹاف لیول معاہدے کی منظوری میں رکاوٹ نہیں ہوں گے، چین نے مختلف فورمز پر ہماری مدد کی ہے، چینی وزیر خزانہ سے ملاقات کر کے ان کا شکریہ ادا کروں گا۔

قبل ازیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے موڈیز کے نمائندوں کی زوم میٹنگ ہوئی جس میں وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے، اس موقع پر وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ 9 ماہ کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی کامیاب تکمیل اور پاکستان کی معاشی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔

محمد اورنگزیب نے ملک کے مثبت معاشی اشاریوں بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جون 2024ء میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 9.4 بلین امریکی ڈالر تک ہوگئے، سٹاک ایکسچینج کی بہترین کارکردگی مثبت معاشی رجحان کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حساس اعشاریوں میں افراطِ زر کی شرح 12.6 فیصد پر آگئی، غیر ملکی ترسیلات زر میں 7.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا، ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے بارے حکومتی عزم کا اظہار کرتے ہیں، مالی سال 2023ء کے مقابلے میں 2024ء میں ٹیکس کی وصولی میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اب تک ڈیڑھ لاکھ کے قریب تاجروں نے پہلی بار ٹیکس نیٹ میں خود کو رجسٹرڈ کروایا، آئی ٹی کی برآمدات 3 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں، توانائی کے شعبے اور ریاستی ملکیتی اداروں میں جاری اصلاحات پر بھی گفتگو ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے