اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

واٹس ایپ استعمال میں خلل ’تکنیکی خرابی‘ سے پیدا ہوا: پی ٹی اے

24 Jul 2024
24 Jul 2024

(ویب ڈیسک )پاکستان بھر میں گزشتہ چند روز سے موبائل فون ڈیٹا کے ذریعے واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو مختلف مسائل کا سامنا ہو رہا ہے۔

اب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اس حوالے سے بیان جاری کیا گیا ہے، پی ٹی اے نے واٹس ایپ سروسز میں خلل کو ممکنہ  تکنیکی خرابی  کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ 20 جولائی کو پاکستان بھر میں متعدد واٹس ایپ صارفین کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ انہیں موبائل ڈیٹا پر میسجنگ سروس استعمال کرتے ہوئے میڈیا فائلز جیسے وائس نوٹس، فوٹوز اور ویڈیوز بھیجنے یا موصول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔

کچھ صارفین کو واٹس ایپ کی جانب سے ایک میسج بھی موصول ہوا جس میں لکھا تھا کہ ڈاکومنٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے وائی فائی سے کنکٹ کریں،ایک تخمینے کے مطابق پاکستان میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 5 کروڑ 23 لاکھ سے زائد ہے۔

اب بھی متعدد صارفین کو واٹس ایپ سروسز میں خلل کا سامنا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آن لائن ایپس اور ویب سائٹس میں مسائل مانیٹر کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے بتایا کہ اسے اب بھی پاکستانی صارفین سے میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں مسائل کی رپورٹس موصول ہو رہی ہیں۔

نجی ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی جانب سے بھی اس مسئلے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ ترجمان نے مزید بتایا کہ ہم اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں اور بلاتعطل سروسز کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے