(لاہور نیوز) قومی ایئرلائن کی نجکاری ایک بار پھر التوا کا شکار ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری میں 6 بڑے نجی اداروں نے پی آئی اے سے آڈٹ رپورٹ طلب کرلی، پی آئی اے کی نجکاری ستمبر تک مؤخر کردی گئی، پی آئی اے کی بولی دہندگان کی 6 کمپنیوں نے پی آئی اے کی برطانیہ اور یورپ کی فلائٹس پر پابندی سے متعلق وضاحت بھی طلب کی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نجکاری کیلئے دلچسپی لینے والی کمپنیوں نے پی آئی اے کے ایگریمنٹ، پی آئی اے کے لیز پر حاصل کئے گئے طیاروں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں، بولی دہندگان نے پی آئی اے کے معاہدوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں، مذکورہ 6 کمپنیوں نے پی آئی اے کے فرسٹ کوارٹر کی آڈٹ رپورٹ بھی مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ کمپنی کو 14جولائی تک اپنی بولی مکمل کرنا تھی، مذکورہ کمپنی نے مزید وقت مانگا تھا، مذکورہ کمپنیوں کی جانب سے بزنس پلان اور بزنس ماڈل بھی جمع نہیں کرایا جاسکا۔