اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم کی ترکمان کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

23 Jul 2024
23 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میردوو نے ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کے عظیم رہنما گربنگولی بردی محمدوف کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا تذکرہ کیا اور کہا کہ بردی محمدوف کا پاکستان میں استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔

شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے تیسرے دور کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیراعظم نے دونوں ممالک کے اداروں کی اس عمل میں باقاعدہ شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی، سرمایہ کاری اور ثقافتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی، شہباز شریف نے ترکمان کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے خصوصی کردار پر روشنی ڈالی، شہباز شریف نے علاقائی تعاون اور رابطے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تاپی گیس پائپ لائن اور دیگر منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے