23 Jul 2024
(ویب ڈیسک) شادی کے جھانسے میں لاہور سے گجرات پہنچنے والے نوجوان کو اغوا کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق نجی کمپنی کے سیلز ایگزیکٹو ذیشان کو لڑکی کے ماموں نے بہلا پھسلا کر گجرات بلایا اور اغوا کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ یہ تاثر دینے کیلئے مغوی لاہور میں ہے اس کے 2 موبائل فونز اورگولی کا خول لوئر مال پر پھینک دیے گئے۔
پولیس کے مطابق مغوی کی سوشل میڈیا پر خاتون سے دوستی ہوئی تھی، مغوی لڑکی کے ماموں کی کال پر گجرات گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کے شبے میں 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے مغوی کی تلاش جاری ہے۔