اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اڈیالہ جیل کا قیدی اور اسکی جماعت پاکستان کیلئے ناقابل قبول ہے: عظمیٰ بخاری

23 Jul 2024
23 Jul 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کا قیدی اور اسکی جماعت پاکستان کیلئے ناقابل قبول ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دہشتگرد کون ہیں، ان کے پیچھے کون ہے پوری قوم جان چکی ہے، نوجوان نسل کو منظم پلاننگ کے تحت ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف بھڑکایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص ٹولہ اور اس کے سہولت کار ایجنڈے کے تحت پاکستان میں بدامنی، انتشار اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں،ملک کے خلاف سازش وہ شخص کر رہا جس کے اپنے بچے لندن میں لگژری لائف گزار رہے ہیں،  9 مئی کے واقعات کے بعد بھی اگر کچھ والدین نے سبق نہیں سیکھا تو ان کا اللہ ہی حافظ ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کبھی اسمبلیوں سے استعفے، کبھی جیل بھرو تحریک اور کبھی بھوک ہڑتالیں، ناکام خان کی ناکام تحریکیں اس کے لیے باعث ذلت و شرمندگی بن چکی ہیں، اس ٹولے کے تمام بیانیے ان کی ناکام سیاست کی طرح پٹ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کے عوام اپنے اصل دشمنوں کو پہچانیں، یہ لوگ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں، جو بھی منفی پراپیگنڈا پر مبنی مہم چلتی اس کے پیچھے اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص ہوگا، اڈیالہ جیل کا قیدی اور اس کی جماعت پاکستان کے لیے قابل قبول نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے