اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بالآخر 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ سازی کا اعتراف کرلیا: مریم نواز

23 Jul 2024
23 Jul 2024

(لاہور نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بالآخر 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ سازی کا اعتراف کرلیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ  نو مئی کے مجرم نے منصوبہ سازی اورسہولت کاری کا اعتراف کر لیا، یہ جماعت نہیں انتشاری ٹولہ ہے جس کا مقصد صرف اور صرف شرپسندی کے ذریعے ریاست کو نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمان پارک دہشت گردوں کا تربیتی ہیڈ کوارٹر بنا رہا، پٹرول بم بنانے اور ریاست پر حملے کی تربیت دی جاتی رہی، 4 ماہ ٹانگ پر پلستر باندھنے کے ڈرامے کے دوران 9 مئی کی منصوبہ بندی کی گئی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ کیسا پرامن احتجاج تھا جس میں 200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے، ایئرفورس کے طیاروں کو آگ لگائی گئی، کور کمانڈر ہاؤسز جلائے گئے، شہداء کی یادگاروں کی توہین کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے، آئی ایم ایف کو خط لکھنے، سائفر لہرانے کی سازشیں، شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی اس بڑی سازش کا حصہ ہیں، شواہد اور ثبوتوں کی موجودگی میں آئین اور قانون پر عمل کرتے ہوئے اس شرپسند، انتشاری ٹولے کے خلاف سخت کارروائی ہونا ملکی سلامتی اور قومی مفادات کا تقاضا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی سازشی گروہ ہے جس نے دوست ممالک کو پاکستان سے دور کیا، ان کی قیادت کیخلاف بدزبانی کی، سی پیک اور چین پر بے بنیاد الزامات لگائے، دھرنے سےچین کے صدر کا دورہ نہ ہونے دیا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ا س انتشاری ٹولے نے 2014 میں پارلیمنٹ، پی ٹی وی اور وزیراعظم ہاؤس پر حملے کیے، پولیس کے سرپھاڑے، سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے دھوئے، ڈی چوک میں قبریں کھودیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے