اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے: مریم اورنگزیب

23 Jul 2024
23 Jul 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ماحول پر پالیسی دو ٹوک ہے، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے قصور کا دورہ کیا اور سموگ کا باعث بننے والے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو مسمارکروا دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سموگ کا سبب بننے والی ہر چیز کے خلاف کارروائی ہو گی، ماحول کو آلودہ کرنے اور سموگ پھیلانے والے بھٹے اور کارخانے بند ہوں گے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر ایک بھی بھٹہ نہیں چلنے دیں گے، زگ زیگ کے معیار پر پورا نہ اترنے والا بھٹہ گرا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ماحول دوست پالیسی کے تحت پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائی، پنجاب بھر میں سموگ کے خلاف آپریشن جاری ہے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چند پیسے بچانے کے لیے انسانوں کو بیماریوں میں مبتلا کر دیا جاتا ہے ، نوٹسز ہوتے ہیں مگر عمل کوئی نہیں کرتا، اب کوئی رعایت نہیں ہوگی، آلودگی کا باعث بننے والے بااثر افراد کی فیکٹریوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جا رہا ہے، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ قصور میں 640 بھٹے ماحول دوست زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیئے گئے، مزید 15 بھٹوں کو بھی جلد زگ زیگ پر منتقل کرائیں گے، لاہور، شیخوپورہ اور قصور میں چمڑہ جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں ، ریاست کے تمام اداروں کو مل کر اپنی ذمہ داری نبھانی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے