اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بڑے شہروں کے چھوٹے تاجروں سے فکسڈ ٹیکس وصولی کا آغاز

23 Jul 2024
23 Jul 2024

(لاہور نیوز) بڑے شہروں کے چھوٹے تاجروں سے فکسڈ ٹیکس وصولی کا آغاز کردیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چھوٹے دکانداروں کیلئے ماہانہ ٹیکس سکیم کا ایس آر او جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 42 شہروں کے چھوٹے دکانداروں سے ماہانہ 100 روپے سے 20 ہزار روپے تک ٹیکس وصول جائے گا،  ٹیکس کا تعین علاقے اور دکان کے سائز کے تحت کیا جائے گا۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن  میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس کا تعین دکانوں کی فیئر مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کیا جائے گا، فیئر مارکیٹ ویلیو کا تعین ایف بی آر خود کرے گا،عارضی کھوکھوں کو ماہانہ ایڈوانس ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے،  ایس آر او کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

ایف بی آر  کا کہنا ہے کہ  ریٹیلرز سکیم ایبٹ آباد، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، چکوال میں بھی نافذالعمل ہو گی،  ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گجرات، گوادر میں بھی تاجروں کی رجسٹریشن ہوگی، حافظ آباد، ہری پور، حیدرآباد، اسلام آباد، جھنگ، جہلم اور  کراچی بھی فہرست میں شامل ہیں۔

اسی طرح قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، لودھراں، منڈی بہاؤالدین میں تاجر دوست سکیم کا نفاذ کردیا گیا ہے، مانسہرہ، مردان، میرپورخاص، ملتان، ننکانہ، نارووال، پشاور میں بھی رجسٹریشن کی جارہی ہے، کوئٹہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، سکھر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی تاجر دوست سکیم نافذ کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے