اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاور لفٹنگ چیمپئن شپ: 15 گولڈ میڈلز جیتنے والی بہنوں کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

23 Jul 2024
23 Jul 2024

(لاہور نیوز) ایشین پیسیفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں سبز ہلالی پرچم بلند کرنے والی سہیل سسٹرز وطن واپس پہنچ گئیں۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر سہیل سسٹرز کا عزیز و اقارب، سپورٹس بورڈ پنجاب کے عہدیداران سمیت دیگر نے شاندار استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے، تینوں پاور لفٹر بہنوں نے جنوبی افریقہ میں ہونے والی چیمپئن شپ میں مختلف کیٹیگریز میں 15 گولڈ میڈل حاصل کیے۔

ایشین پیسیفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں ٹوئنکل سہیل نے 84 کلو گرام کیٹیگری میں چار سونے کے تمغے اپنے نام کیے، دوسری دو بہنوں سیبل اور ویروینکا نے بھی چار، چار گولڈ میڈل جیتے، سیبل سہیل نے 52 اور ویروینکا سہیل نے 57 کلو کیٹیگری میں حصہ لیا۔

سہیل سسٹرز کی شاندار کامیابی پر پاورلفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری راشد ملک کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ تینوں بہنوں نے سکاٹ، بینچ، ڈیڈ لفٹ اور مجموعی وزن میں گولڈ میڈل جیت کر ملکی پرچم بلند کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے