22 Jul 2024
(لاہورنیوز) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
ٹونی ہیمنگ نے قذافی سٹیڈیم لاہور آمد پر گراؤنڈ سٹاف سے ملاقات کی، چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے گراؤنڈ اور پچز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ پی سی بی نے حال ہی میں ٹونی ہیمنگ کی چیف کیوریٹر کے طور پر تقرری کی ہے، ٹونی ہیمنگ بنگلادیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پچز تیار کریں گے۔