22 Jul 2024
(لاہور نیوز) سرکاری ریٹ لسٹ کاغذ کا ٹکڑا بن کر ہی رہ گئی، کہیں بھی ریٹ لسٹ پر عمل نہیں ہو رہا۔
شہر بھر میں من مانے نرخ پر دالوں کی فروخت جاری ہے، ڈی سی ریٹ صرف دکان پر لگے نظر آنے لگے، دال چنا 280 کی بجائے 330 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی، کالے چنے 305 کی بجائے 350 روپے فی کلو تک بیچے جا رہے، دال ماش کا سرکاری ریٹ 560 ہے لیکن 650 روپے کلو تک بیچی جا رہی ہے۔
علاوہ ازیں دال مونگ 350 روپے کلو فروخت ہو رہی جبکہ سرکاری ریٹ 310 روپے کلو ہے، بیسن 300 کی بجائے 350 روپے کلو تک ہے، چاول باسمتی ریٹ 270 روپے کلو مقرر لیکن مارکیٹ میں چاول 280 سے 350 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔