اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دی ہنڈرڈ میں نسیم شاہ کی عدم دستیابی پر افسوس ہے: معین علی

22 Jul 2024
22 Jul 2024

(ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان معین علی نے کہا ہے کہ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں نسیم شاہ کی عدم دستیابی پر افسوس ہے۔

معین علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسیم شاہ اچھا باؤلر ہے وہ ہماری ٹیم کی ٹاپ پک تھے، ہم نے اسے پک کیا تھا کہ وہ ہمارے لیے شاندار ثابت ہوتا، لیکن افسوس کی بات ہے کہ وہ نہیں ہے، اس طرح سے پوری ٹیم کا بیلنس خراب ہوجاتا ہے، میں محسوس کرتا ہوں کہ اگر کھلاڑی کی کوئی قومی مصروفیت نہ ہو تو اسے لیگز کھیلنے کی اجازت دینے میں کوئی حرج نہیں۔

انہوں نےکہا کہ اگلے سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں وہ انگلینڈ کی ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں یہ ابھی کہنا قبل از وقت ہے لیکن انگلش ٹیم یہ ٹائٹل جیت سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی ایک مختلف فارمیٹ ہے، 50 اوورز کا ایک مختلف ایونٹ ہے، سلیکٹرزنوجوان کھلاڑیوں کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں، اگر ہمیں منتخب کیا گیا تو ہم تیار ہوں گے لیکن اگر منتخب نہ ہوئے تب بھی ٹھیک ہے۔

معین علی کا کہنا تھا کہ ابھی کرکٹ کھیلنےکے لیے بہت وقت باقی ہے، میں اور عادل دونوں محسوس کرتے ہیں کہ اگر ہم نے ایک ،دو یا اگلی نسل کو متاثر کیا تو ہم نے اپنا کام کر دیا ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم نے کتنے رنز بنائے یا کتنی وکٹیں لیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے