اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت اور سیمنٹ ڈیلرز کے درمیان ڈیڈ لاک ،ہڑتال8ویں روز میں داخل

22 Jul 2024
22 Jul 2024

(لاہور نیوز) آل پاکستان سیمنٹ ایسوسی ایشن کی وِد ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال آٹھویں روز میں داخل ہو گئی جبکہ حکومت اور سیمنٹ ڈیلرز کے درمیان ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے۔

وِد ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف   سیمنٹ ایسوسی ایشن کی  ہڑتال کے باعث سیمنٹ کی سپلائی متاثر ہو کر رہ گئی، مارکیٹ سے سیمنٹ ختم ہونے لگا، کنسٹرکشن انڈسٹری رک گئی اور مزدور طبقہ بھی ہڑتال سے متاثر ہونے لگا۔

دوسری جانب اینٹوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا، درجہ اول اینٹ کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا، درجہ اول اینٹ کی قیمت 18ہزار سے بڑھ کر 19ہزار  روپے ہوگئی۔

درجہ دوم کی اینٹ  بھی 2 ہزار روپے مزید مہنگی ہو گئی، درجہ دوم اینٹ 15 ہزار سے بڑھ کر 17ہزار روپے میں فروخت ہونے لگی، غریب کیلئے اپنا گھر بنانا خواب بن گیا۔

کنسٹرکشن مٹیریل کے تاجروں کا کہنا ہےکہ سیمنٹ کی ہڑتال ختم نہ ہوئی تو کنسٹرکشن انڈسٹری کو بریک لگ جائے گی، اینٹوں کی بڑھتی قیمت بھی کنسٹرکشن انڈسٹری پر بوجھ ڈال رہی ہے۔

ادھر مزدوروں کا کہنا ہے   جب سے ہڑتال شروع ہوئی،  مزدوری  نہیں مل رہی، گھر چلانا اب تو ناممکن ہو چکا ہے۔

کبھی ہڑتال تو کبھی مہنگا مٹیریل کنسٹرکشن انڈسٹری پر اثر انداز ہو رہا ہے جس کے باعث مہنگائی کے ہاتھوں پہلے سے ہی پریشان مزدور مزید متاثر ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے