اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب، اپوزیشن بھرپور احتجاج کرے گی

22 Jul 2024
22 Jul 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، اپوزیشن کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

 سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے، سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں امن و عامہ کی صورتحال اور مہنگائی کو ایجنڈے میں رکھا گیا ہے۔

اپوزیشن کے 11 ارکان کی معطلی کے بعد پنجاب اسمبلی کا یہ پہلا اجلاس ہو گا، آج ہونے والے اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا جس کی حکمت عملی بنا لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اپوزیشن اراکین کی معطلی کیخلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا، اپوزیشن کے 11 معطل ارکان بھی احتجاج میں شریک ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے