21 Jul 2024
(لاہورنیوز)ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں نیپال نے پاکستان کو جیت کیلئے 109 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم نے ہدف ایک کھلاڑی کے نقصان پر پورا کر لیا۔
سری لنکا کے شہر دمبولا میں ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ہونیوالے ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس حیت کر نیپال ویمنز ٹیم کی کپتان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے،یپال کی جانب سے کبیتا جوشی 31، سیتا رانا مگر 26 اور پوجا مہاتو 25رنز بناکر نمایاں رہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے 11.5 اوورز میں 110 رنز بنا کر کامیابی اپنے نام کر لی، قومی کرکٹ ٹیم کی گل فیروزہ نے 10 چوکوں کی مدد سے 57 رنز کی اننگز کھیلی، منبیہ علی نے 8 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنا کر جیت یقینی بنائی۔