اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی ٹی آئی دہشتگرد جماعت، بنوں واقعہ میں ملوث، الزام فوج پر لگانا چاہتے تھے: عطا تارڑ

21 Jul 2024
21 Jul 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بنوں امن مارچ واقعہ میں پی ٹی آئی ملوث ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی لاشوں کی سیاست ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، سوشل میڈیا پر کسی اور ملک کی تصاویر کو کہا جارہا ہے یہ بنوں میں ہوا، بنوں میں امن مارچ میں ان کے لوگ بندوقیں لیکر شامل ہوئے، ان کے مسلح لوگوں نے بنوں واقعہ کی جگہ پر جاکر فائرنگ کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کے خون میں تشدد کی سیاست ہے، یہ لوگ ہمیشہ لاشوں کی تلاش میں رہتے ہیں، اپنے ہی لوگوں کو مروا کر اس کا الزام سکیورٹی فورسز پر لگاتے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی نہیں بلکہ دہشت گرد جماعت ہے، آپ تحریک طالبان پاکستان تحریک انصاف (ٹی ٹی پی ٹی آئی ) ہیں، بنوں کینٹ پر حملے میں 8 جوان شہید ہوئے، ان کی کوشش تھی سویلینز کی ہلاکت کا الزام فوج پر لگوائیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بنوں میں تاجروں کے امن مارچ میں تحریک انصاف کے لوگ شامل ہوئے اور کینٹ پر حملے کئے، جائے وقوعہ پر فائرنگ کی، ان کے مسلح افراد جتھوں کی شکل میں شامل ہوئے اور دنگا فساد کرانے کی کوشش کی  جس سے ایک شخص جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے۔

عطاتارڑ کا عمران خان کو سزائے موت کے قیدیوں والی کال کوٹھری میں رکھنے کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شریف خاندان کو اذیت ناک سیلز میں رکھا جاتا تھا،عمران خان کو اڈیالہ جیل میں صدارتی سوئٹس میں رکھا گیا ہے، انہیں ورزش کی سائیکل، کچن، واکنگ گیلری اور  پرتعیش کھانے کی سہولیات میسر ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے  کی ابھی حتمی رپورٹ نہیں آئی،جرمنی واقعہ کی رپورٹ آنے پر پبلک کردیں گے، واقعہ کی ویڈیوز کی مدد سے کسی پاکستانی شہری کے ملوث ہونے کی شناخت کی جارہی ہے، اگر کوئی ملوث پایا گیا تو اس کا شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیا جائے گا، اس کیخلاف سخت ترین کارروائی ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے