اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر سیریز کا خواہشمند

21 Jul 2024
21 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان بھارت کے ساتھ آئندہ سال نیوٹرل وینیو پر سیریز کا خواہاں ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کولمبو میں بی سی سی آئی چیف جے شاہ کو اس حوالے سے تجویز پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی کشیدگی کے سبب طویل عرصے سے پاکستان اور بھارت کی باہمی کرکٹ سیریز نہیں ہو سکی، بھارتی حکومت نے اپنے بورڈ کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی ہوئی ہیں، صرف آئی سی سی یا اے سی سی ایونٹس کے دوران ہی روایتی حریفوں کا سامنا ہوتا ہے، ان دنوں چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئندہ برس بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے یا نہ آنے پر بحث چھڑی ہوئی ہے، پہلے بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے مثبت اشارے دیے مگر گزشتہ کچھ عرصے سے پھر ٹیم کے سرحد پار نہ کرنے کی باتیں زوروں پر ہیں۔

ان دنوں سری لنکا کے شہر کولمبو میں آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس جاری ہے، میٹنگ کے ایجنڈے میں چیمپئنز ٹرافی میچز پاکستان کے ساتھ کسی اور ملک میں کرانے پر اضافی بجٹ کا بھی ذکر ہے،گذشتہ برس ایشیا کپ کیلئے بھی بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا جس پر اس کے میچز سری لنکا میں ہوئے تھے، البتہ پی سی بی اس بار واضح کر چکا کہ ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں اور مکمل ایونٹ پاکستانی میدانوں پر ہی ہوگا۔

چیئرمین محسن نقوی ان دنوں کولمبو میں ہی ہیں،ذرائع کے مطابق میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر ان کی بھارتی کرکٹ بورڈ چیف جے شاہ سے ملاقات ہوگی، وہ انہیں ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے، البتہ پی سی بی بھی جانتا ہے کہ یہ فیصلہ بی سی سی آئی نہیں بھارتی حکومت ہی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا روانگی سے قبل پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے بھارت کو آئندہ برس کسی نیوٹرل وینیو پر ٹی ٹوئنٹی سیریز کی دعوت دینے پر اتفاق کر لیا ہے، محسن نقوی اس حوالے سے جے شاہ سے بات کریں گے، چیمپئنز ٹرافی کے بعد دونوں ٹیموں کی فراغت کے دنوں میں میچز کا انعقاد ممکن ہو سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے