اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہریرہ کی شاندار ڈبل سنچری، بنگلادیش اے کیخلاف پاکستان شاہینز کی پوزیشن مستحکم

21 Jul 2024
21 Jul 2024

(ویب ڈیسک) محمد ہریرہ کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان شاہینز کی بنگلادش اے کے خلاف پوزیشن مستحکم ہو گئی۔

ڈارون میں جاری چار روزہ میچ کے دوسرے دن پاکستان شاہینز نے پہلی اننگز 375 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی۔

محمد ہریرہ جو 161 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے وہ ڈبل سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے، انہوں نے 26 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 218 رنز سکور کیے، ہریرہ نے کامران غلام کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 215 رنز کا اضافہ کیا۔

کامران غلام نے بھی 13 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے، پاکستان شاہینز نے تین کھلاڑی آوٹ 467 رنز پر اننگز ڈیکلئیر کردی۔

بنگلہ دیش اے کی اننگز میں پہلی دو وکٹیں صرف 23 رنز پر گر گئیں جس کے بعد شادمان اسلام اور ایچ مولحا نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 153 رنز کا اضافہ کیا، مولحا نے 70 اور شادمان اسلام نے 88 رنز بنائے۔

پاکستان شاہینز کی طرف سے خرم شہزاد ، محمد علی اور شاہنواز دھانی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے