20 Jul 2024
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد آصف کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ بابراعظم کپتانی سیاست میں کیوں پھنس رہے ہیں؟
اپنے ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر و فاسٹ باولر محمد آصف کا کہنا تھا کہ بابراعظم پاکستانی ٹیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہیں، وہ پرفارم کرتے ہیں تو ٹیم کا اسکور بہتر ہوتا ہے، مجھے نہیں سمجھ آرہا ہے کہ انہیں کپتانی کی سیاست میں پڑرہے ہیں۔محمد آصف کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم میں بابراعظم کے علاوہ کوئی ایسا بلےباز نہیں جو اننگز کو اختتام تک لیکر چل سکے، انہیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ کپتان سے اوپر ہیں۔