اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

گلوبل ٹی 20 لیگ: بابر، رضوان اور شاہین کو این او سی نہ جاری کرنے کا فیصلہ

20 Jul 2024
20 Jul 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کینیڈا میں ہونے والی گلوبل ٹی 20 لیگ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گلوبل ٹی 20 کیلئے پی سی بی کو بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی جانب سے این او سی کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی غیرمعمولی مصروفیت، کھلاڑیوں اور سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد ان تینوں کرکٹرز کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بورڈ کے مطابق اگست 2024 سے مارچ 2025 کے عرصے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 9 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں، اس کے علاوہ آئندہ سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھی کھیلنی ہے جس کا انعقاد پاکستان میں ہونا ہے، اس طرح پاکستان اس عرصے میں 9 ٹیسٹ، 14 ون ڈے انٹرنیشنل اور 9 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے گا لہٰذا تینوں کھلاڑی تینوں فارمیٹ کے کرکٹرز ہیں اور پاکستان کو آئندہ 8 ماہ میں ان کی خدمات درکار ہوں گی۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی ورک لوڈ مینجمنٹ پالیسی کے پیش نظر پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کے بہترین مفاد میں ہے کہ یہ کھلاڑی کینیڈا میں ہونے والے ایونٹ کو چھوڑ دیں تاکہ وہ سیزن کیلئے اپنی بہترین ذہنی اور جسمانی حالت میں ہوں جس کا آغاز بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے ہوگا۔

اس سے قبل پی سی بی نے اسی بنیاد پر نسیم شاہ کو دی ہنڈریڈ کیلئے این او سی جاری نہیں کیا تھا۔

پی سی بی کے مطابق آصف علی، افتخار احمد، محمد عامر اور محمد نواز کیلئے این او سی کی منظوری دے دی گئی ہے، چاروں کھلاڑی بنیادی طور پر وائٹ بال کے کرکٹرز ہیں تاہم افتخار احمد اور محمد نواز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے