کھیل
تسمینئن اوپن سکواش چیمپئن شپ: ناصر اقبال آسٹریلوی کھلاڑی کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے
20 Jul 2024
20 Jul 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سکواش پلیئر ناصر اقبال آسٹریلیا میں جاری پی ایس اے تسمینئن اوپن سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
ناصر اقبال نے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے ریس ڈاؤلنگ کو 0-3 سے ہرایا، آسٹریلین پلیئر کیخلاف ناصر کی فتح کا سکور 9-11، 8-11 اور 7-11 رہا
سیمی فائنل میں ناصر اقبال فرانس کے ملول سیانیمیکو سے مقابلہ کریں گے، اس سے قبل ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ناصر نے آسٹریلیا کے سیڈ نمبر 8 ٹیٹ نوریس کو شکست دی،ان کی کامیابی کا اسکور 3-11، 4-11 اور 6- 11 رہا۔
آسٹریلوی شہر ڈیونپرٹ میں جاری ایونٹ کی مجموی انعامی رقم 9 ہزار ڈالر ہے۔