اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لیگز کیلئے این او سی نہ ملنے پر احمد شہزادپی سی بی پر غصہ

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔

مقامی اسپوٹس پلیٹ فارم پر انٹرویو دیتے ہوئے اوپنر احمد شہزاد نے غیر ملکی لیگز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے پر تنقید کرتے ہوئے بورڈ پر جانبداری اور غیر منصفانہ طرز عمل کا الزام لگادیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی دینے میں ہمیشہ ہچکچاہٹ کا شکار رہا ہے، من پسند یا اثر رسوخ کے حامل پلئیرز کو سب کچھ مل جاتا ہے جبکہ دیگر کرکٹرز این او سی کیلئے رُل رہے ہوتے ہیں۔

احمد شہزاد نے لیگ اسپنر شاداب خان کی خراب پرفارمنس کے باوجود انہیں این او سی دینے کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹر وہ فوراً نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ مل گیا کیوں؟، کیا پی سی بی میں فیصلہ سازوں میں ان کے کچھ لوگ یا دوست شامل ہیں؟۔اوپنر نے کہا کہ پی سی بی کرکٹرز کو لیگ کھیلنے سے روکنے کے بجائے انکی سمت بہتر کرنے پر دھیان دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے