اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا : بابر، شاہین اور رضوان کو این او سی نہ ملنے کا امکان

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(ویب ڈیسک) کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی کھلاڑیوں بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو این او سی ملنے کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق کینیڈا کی لیگ کسی سیریز سے متصادم نہ ہونے کے باوجود تینوں کھلاڑیوں کو این او سی ملنے کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق آل فارمیٹ پلیئرز کے لیے پی سی بی کی پالیسی کی وجہ سے ان کھلاڑیوں کو این او سی نہیں دیا جائے گا، پی سی بی آل فارمیٹ پلیئرز کو مصروف انٹرنیشنل شیڈول کی وجہ سے این او سی دینے کے حق میں نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے حال ہی میں نسیم شاہ کو بھی آل فارمیٹ پلیئر کی وجہ سے دی ہنڈریڈ کے لیے این او سی نہیں ملا۔

ذرائع کے مطابق گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کو آئی سی سی کی جانب سے تاحال منظوری بھی نہیں ملی، کئی معاملات کی وجہ سے آئی سی سی نے لیگ کی منظوری روکی ہوئی ہے، لیگ کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کے این او سی کا باقاعدہ فیصلہ ہو گا۔

خیال رہے کہ گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا میں محمد عامر، محمد نواز، آصف علی اور افتخار احمد کے بھی مختلف ٹیموں کے ساتھ معاہدے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے