اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس، سوشل اکنامک رجسٹری پرپیشرفت کا جائزہ

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں "پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری" پر پیشرفت کاجائزہ لیاگیا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں یونین کونسلز میں 5 ہزار رجسٹریشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں، پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری میں اب تک تقریباً 2 لاکھ 68 ہزار 337 رجسٹریشنز کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری کے وضع کردہ طریقہ کارسے متعلق ڈویژن کی سطح پر سٹاف کوایک ہفتے میں ٹریننگ کرائی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری میں رجسٹر ہو کر ہمت کارڈ،کسان کارڈ،لیپ ٹاپ، سکالرشپ پروگرام، مویشی کارڈ، سولر پینل سکیم، ٹریکٹر سکیم اور رمضان پیکیج حاصل کرسکتے ہیں، اس سسٹم سے عوام بلاتفریق  وزیراعلیٰ پنجاب کے پیکجز سے مستفید ہوسکیں گے۔

سینئر صوبائی وزیر نے پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری بارے تمام پلیٹ فارمز پر بھرپور مہم  چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جلد عوام کے لیے پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری کا باضابطہ افتتاح کریں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے