اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سائیکلنگ جلد موت کے خطرے کو کتنے فیصد کم کر سکتی ہے؟اہم تحقیق سامنے آگئی

18 Jul 2024
18 Jul 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ سائیکلنگ جلد موت کے خطرے کو 47 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔

محققین کی طرف سے  جاری کی گئی تحقیق کے مطابق سائیکل سواروں میں قبل از وقت موت کا خطرہ دیگر افراد کی نسبت 47 فیصد کم ہوتا ہے۔تحقیق میں کہا گیا کہ سائیکل سواروں میں کسی بھی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے کا خطرہ بھی اُن لوگوں کے مقابلے میں 10 فیصد کم ہوتا ہے جو اپنے روز مرہ سفر کیلئے بس، گاڑی یا ٹرین استعمال کرتے ہیں۔

سائیکل چلانا کینسر سے مرنے کے امکانات کو 51 فیصد کم کرتا ہے، دل کی بیماری کے خطرے کو 24 فیصد اور دماغی صحت متاثر ہونے کے خطرے کو 20 فیصد کم کرتا ہے۔اس تحقیق کیلئے 82,000 سے زیادہ باشندوں کی سرگرمیاں 18 سال تک مانیٹر کی گئیں جن کی عمریں تحقیق کے آغاز میں 16 سے 74 سال کے درمیان تھیں۔

تحقیق میں شامل افراد نے اپنی نقل و حرکت کے بنیادی ذرائع کے بارے میں بتایا جو وہ عام طور پر اپنے کام پر آنے جانے کے لیے استعمال کرتے تھے۔یہ بات قابل غور ہے کہ پیدل چلنے والے مسافروں میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں جو شفٹوں میں کام کرتی ہیں اور شہر میں اسکول یا کام کے لیے کم فاصلے پر جاتی ہیں۔

سائیکل سواروں میں زیادہ تر مرد شفٹ ورکرز تھے جو شہر میں رہتے تھے لیکن وہاں رہائشی جائیداد کے مالک نہیں تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گاڑی، بس یا ٹرین کے مسافروں کے مقابلے میں سائیکل سواروں کو سڑک پر ٹریفک حادثے کا خطرہ دوگنا ہوتا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ سائیکل سواروں کیلئے محفوظ انفراسٹرکچر بنانے کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے