18 Jul 2024
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے یوم عاشورہ کے موقع پر منقبت پڑھ کر مداحوں کے دل جیت لیے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی جانب سے عاشورہ کے موقع پر نہایتی احترام کے کیساتھ منقبت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ سابق کپتان 10 محرم الحرام کی مناسب سے اہل بیت کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے معروف منقبت نہ پوچھیے کہ کیا حسین ہے! کرم کی انتہا حسین ہے، پڑھ رہے ہیں۔
مداحوں کی جانب سے سرفراز احمد کی منقبت پڑھنے کی ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے۔