اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی و تیز بارشوں کا امکان

17 Jul 2024
17 Jul 2024

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی اور تیز بارشوں کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں اکثر مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، وسطی اور جنوبی پنجاب، جنوب مشرقی، زیریں سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق 18 اور 19 جولائی کے دوران موسلادھار بارش سے خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور کوہ سلیمان کے مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اور طغیانی کا خدشہ ہے۔

اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے، موسلادھار بارش کے باعث بالائی، وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے