اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر تعلیم کا ملتان ڈویژن میں قائم کنٹرول رومز کا دورہ، عاشورہ سکیورٹی کا مشاہدہ

17 Jul 2024
17 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ملتان ڈویژن میں قائم مختلف کنٹرول رومز کا دورہ کیا اور عاشورہ جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کے عوامل کا مشاہدہ کیا، وزیر تعلیم  نے مانیٹرنگ کی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی، انہوں نے مرکزی جلوس کے روٹ پر فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

رانا سکندر حیات نے سبیلوں، طبی سہولیات سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا، وزیر تعلیم نے عزاداروں کیلئے سہولیات میں کمی نہ آنے دینے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے کہا عزاداروں کیلئے سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، صوبے بھر میں امن و امان کے قیام کے لئے سکیورٹی اداروں کی کاوشیں قابل قدر ہیں، پنجاب کے تمام اضلاع میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔

رانا سکندر حیات کا مزید کہنا تھا پنجاب میں بہت عرصہ بعد انٹرنیٹ کی بندش کے بغیر یوم عاشور کی مجالس منعقد ہوئی ہیں، سہولیات کی بندش کے بغیر مجالس کے پرامن انعقاد کا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے