اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سونیا حسین نے سمیع خان کے ساتھ کام کرنے کی وجہ بتا دی

17 Jul 2024
17 Jul 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اداکار سمیع خان کے ساتھ کام کرنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

گزشتہ دنوں اداکارہ سونیا حسین نے نجی خبررساں ادارے کو ایک انٹرویو دیا  جس میں انہوں نے  کیریئر، ساتھی اداکاروں سمیت مختلف موضوعات پر  کھل کر گفتگو کی۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ سمیع خان کے ساتھ سب سے زیادہ کام کیوں کرتی ہیں؟

سوال کے جواب میں سونیا حسین نے بتایا کہ   اکثر لوگ مجھ سے یہ سوال کرتے ہیں کہ میں زیادہ تر ڈراموں میں زاہد احمد اور سمیع خان کے ساتھ ہی  کیوں نظر آتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ  جب مجھے کسی ڈرامے کی پیشکش ہوتی ہے تو میں سب سے پہلے ڈرامے کی کاسٹ کے بارے میں پوچھتی ہوں اور اگر میرے سامنے زاہد احمد یا سمیع خان کا نام آجاتا ہے تو میں فوراً ڈرامے کے لیے ہاں کردیتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ   ان دونوں اداکاروں کے ساتھ مطمئن محسوس کرتی ہوں اور ان کے ساتھ شوٹنگ کے سیٹ پر بھی گھر جیسا ماحول ہی محسوس ہوتا ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ سمیع خان اور زاہد احمد بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہت اچھے انسان بھی ہیں اور دونوں کے ساتھ ہی میری کافی اچھی انڈرسٹینڈنگ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے