اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عثمان پیرزادہ کا بھاری بل پر گھر کی بجلی کٹوانے پر غور

17 Jul 2024
17 Jul 2024

(ویب ڈیسک) سینئر پاکستانی اداکار عثمان پیرزادہ نے بھاری بل موصول ہونے پر گھر کی بجلی کٹوانے پر غور شروع کردیا۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بجلی بلوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عثمان پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر کا بجلی کا بل دیکھ کر چونک گیا کیونکہ وہ میری سوچ سے بہت زیادہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی آنے والے مہینوں میں کیا ہوگا، پتا نہیں آئندہ میری سکت ہوگی بھی یا نہیں کہ بل ادا کرسکوں، میں نے سولر سسٹم لگوانے کا سوچا تھا لیکن اب ہماری حکومت اس پر بھی ٹیکس لگانے کی کوشش کررہی ہے۔

سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ میں، میری اہلیہ اور میری بیٹی ہم ایک ہی اے سی استعمال کرتے ہیں اور ہم تینوں اُسی ایک کمرے میں سوتے ہیں لیکن اس کے باوجود بہت زیادہ بل آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کبھی کبھی ان لوگوں کے بارے میں سوچتا ہوں جن کے وسائل کم ہیں یا مالی طور پر مضبوط نہیں ہیں کہ وہ کیسے گزارا کرتے ہوں گے، اوپر سے شدید گرمی، یہ بھی نہیں کرسکتے کہ بجلی کے بغیر گزارا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا بل اتنا خوفناک آیا ہے کہ کیا ہی بتاؤں، اگر حالات بہتر نہ ہوئے اور اسی طرح زیادہ بل آتے رہے تو مجھے مجبوراً اپنے گھر کی بجلی کٹوانی پڑے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے