اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عریشہ رضی کے حاملہ ہونے کی افواہیں سرگرم

17 Jul 2024
17 Jul 2024

(ویب ڈیسک) حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی کے حاملے ہونے کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔

اداکارہ عریشہ رضی نے بطور چائلڈ سٹار شوبز کی دنیا میں قدم رکھا،سال 2022 میں  عریشہ رضی کے اچانک نکاح کی خبر سامنے آئی جبکہ رواں برس کے آغاز میں اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوا۔

حال ہی میں اداکارہ عریشہ رضی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنےآفیشل اکاؤنٹ سے چند تصاویر شیئر کیں  جن میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ سیروتفریح کرتی نظر آئیں۔

اداکارہ کی پوسٹ پر نازیبا تبصروں کی لائن

مذکورہ تصاویر میں   عریشہ نے سفید سلک کی شرٹ کیساتھ سیاہ جینز زیب تن کررکھی تھی جبکہ ان کی کھلی سٹریٹ زلفیں اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہی تھیں۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے مداحوں نے جہاں ان کی تعریفیں کیں وہیں ان کے لباس اور انداز پر چند صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ۔

 کچھ صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ عریشہ رضی امید سے ہیں اور جلد ان کےہاں پہلے بچے کی ولادت متوقع ہے تاہم اداکارہ کی جانب سے ایسی افواہوں کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے