اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حقیقی فتح چاہتے ہیں تو 'حسینؓ' جیسا بننے کی کوشش کریں:انوشے اشرف

17 Jul 2024
17 Jul 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے کہا ہے کہ اگر آپ حقیقی فتح چاہتے ہیں تو حضرت امام حسینؓ جیسا بننے کی کوشش کریں ۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ انوشے اشرف نے عاشورہ کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے حضرت  امام حسنؓ کے چند اقوال شیئر کیے۔

پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ" حسینؓ کا ماتم کرنا ہی صحیح کام ہے لیکن ان جیسا بننا ہمارا حتمی مقصد ہونا چاہیے،حضرت امام حسینؓ کے اعمال دیکھو ان کی باتیں سنو"۔

ان کا کہنا تھا کہ" جب میں دیکھتی ہوں لوگ شادیوں میں کھانے کیلئے ایک دوسرے پر جھپٹتے ہیں،خواتین لان کے سوٹ کیلئے ایک دوسرے کے بال نوچ رہی ہوتی  ہیں،لوگوں کو جب  اضافی رقم کمانے کا موقع ملتا ہے تو وہ اپنی سالمیت سے سمجھوتہ کرتے ہیں"۔

اداکارہ نے لکھا کہ  " ہم دراصل زندگی کا مقصد کھو چکے ہیں، ہمیں دیکھنا چاہیے کہ  ہم نبی پاکؐ اور آپؐ کے خاندان سے کتنے دور ہیں"۔

انوشے کا مزید کہنا تھا کہ " اگر آپ لوگ حقیقی کامیابی چاہتے ہیں تو اس سال حضرت امام حسینؓ جیسا بننے کی کوشش کریں کیونکہ ایسا پاکیزہ ضمیر والا انسان کم ہی پیدا ہوتا ہے"۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے