اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پہلی بار محرم میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس مکمل فعال ہے: عظمیٰ بخاری

17 Jul 2024
17 Jul 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں پہلی بار محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس مکمل فعال ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں مجالس اور جلوسوں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، تمام بڑے جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کیے گئے ہیں، مریم نواز محرم الحرام کے جلوسوں کی خود نگرانی کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس سمیت دیگر سکیورٹی ادارے مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی پر مامور ہیں، پہلی بار محرم الحرام میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے عزاداروں کے لیے نیاز اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

" واقعہ کربلا ہمیں صبر، استقامت اور رواداری کا درس دیتا ہے"

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں صبر، استقامت اور رواداری کا درس دیتا ہے، نواسہ رسول ﷺ اور ان کے جانثاروں نے کربلا میں عظیم داستان رقم کی جو رہتی دنیا تک مثال رہے گی، آج دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی روشنی کربلا میں نواسہ رسول ﷺ کی عظیم شہادت کی وجہ سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امام حسینؓ کی تعلیمات انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں، شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کو تاقیامت آفاقی کردیا ہے، کربلا میں حضرت زینبؓ کا کردار بھی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ حضرت غازی عباس کی امام حسینؓ سے وفاداری رہتی دنیا تک مثال رہے گی،ہمیشہ حسینیت انسانیت کے لیے باعث فخر اور یزیدیت لعنت کی مستحق رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے