اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

واقعہ کربلا اسلامی تاریخ کا گرانقدر اور تاریخ ساز باب ہے: مریم نواز شریف

17 Jul 2024
17 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اہل بیت سے محبت وتکریم ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، واقعہ کربلا اسلامی تاریخ کا گراں قدر اور تاریخ ساز باب ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا کہ "شاہ است حسین،بادشاہ است حسین" نواسہ رسول ،جگر گوشہ بتول ،حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کو سلام، واقعہ کربلا اسلامی تاریخ کا گراں قدر اور تاریخ ساز باب ہے، حق حسین سے زندہ رہتا ہے اور باطل داغ ملامت لیکر مر جاتا ہے۔

 مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ حق وباطل کا معرکہ روز ازل سے برپا ہے،مگر واقعہ کربلا سوز سے لکھا اور اشک بار آنکھوں سے پڑھا جاتا ہے ، حق کے لئے جینے اور حق کے لئے ہی مرنے والے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ۔ حضرت امام حسینؓ نے ثابت کردیا حق کی سربلندی کےلئے بڑی سے بڑی قربانی سے گریز نہ کرنا مردان حق کا شیوہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھی حق اور سچ کی راہ پر چلنے والوں کے لئے مینارہ نور ہیں، حضرت امام حسینؓ نے میدان کربلا میں جرات و شجاعت کی بے مثال تاریخ رقم کی ، آج غزہ میں پھر کربلا کی تاریخ دہرائی جار ہی ہے، داستان کربلا رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کو جرات وحوصلہ عطا کرتی رہے گی، یوم عاشور پر ہمیں حضرت امام حسینؓ کی روشن تعلیمات پرعمل پیرا ہونے کااعادہ کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے