اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا تحریری حکم جاری

16 Jul 2024
16 Jul 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خالد ارشد نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، تحریری حکم نامے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ ویڈیو کال پر حاضری لگائی گئی، ملزم پر انتشار کے ذریعے مجرمانہ سازش کرنے کا الزام ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملزم پر الزام ہے کہ ماڈرن ڈیوائس ،موبائل فون آڈیو، ویڈیو کے ذریعے سازشی پیغامات پھیلائے، متعلقہ آڈیو، ویڈیو پیغام تحقیقات کے لئے پنجاب فرانزک ایجنسی کے پاس موجود ہیں۔

عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ آڈیو، ویڈیو کی تصدیق ملزم کے فوٹوگرامیٹری، وائس میچنگ اور پولی گرافک ٹیسٹ کے ذریعے ہو سکتی ہے، ملزم سے آڈیو، ویڈیو اپ لوڈنگ میں استعمال ہونے والے آلات کی برآمدگی ہونا ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے تفتیش میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہئے، ملزم کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، ملزم کو 25 جولائی کو ویڈیو لنک کے ذریعے دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے