اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈی آئی خان میں مرکز صحت پر حملہ، 5 افراد، 2جوان شہید، 3 دہشتگرد جہنم واصل

16 Jul 2024
16 Jul 2024

(لاہور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں رورل ہیلتھ سینٹر پر بزدلانہ حملہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے کری شموزئی کے علاقے میں رورل ہیلتھ سنٹر کے عملے پر اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ سے 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز اور 2 بچوں سمیت 5 افراد شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے رورل ہیلتھ سنٹر میں فوری کلیئرنس آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں ک' ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی جاوید اقبال شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں چھپے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، معصوم شہریوں خصوصاً خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے کی گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائی میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے