(ویب ڈیسک) سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کی برمنگھم سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ صحافیوں سے اپنی ریکارڈنگ کرنے پرغصے میں دکھائی دے رہی ہیں۔
اداکارہ ثنا جاوید آج کل اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں۔
اداکارہ کو گزشتہ ہفتے لندن میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوران شوہر کو کھیل کے میدان میں سپورٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
اب ثنا جاوید کی برمنگھم سے نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں انہیں کچھ خواتین کے ساتھ لندن کی سڑک پر دیکھا گیا۔
اس دوران صحافیوں کی جانب سے ثنا جاوید کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی جس پر اداکارہ نے اپنا چہرہ ہاتھوں سے چھپاتے ہوئے صحافیوں کو ریکارڈنگ سے منع کیا اور ساتھ موجود شخص کو ہاتھ کے اشارے سے صحافیوں کو روکنے کا کہا۔
ویڈیو وائرل ہونے پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اداکارہ کے اس رویے پر ملی جلی رائے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
کچھ صارفین اداکارہ کے اس رویے پر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ ایک اداکارہ ہونے کے باوجود ثنا جاوید کا منہ چھپانا سمجھ سے باہر ہے۔