16 Jul 2024
(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار فواد خان نے بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ رابطوں کا انکشاف کیا ہے۔
حالیہ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتےہوئے فواد خان نے بتایا کہ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور سے اکثر رابطہ رہتا ہے، میرے کپور خاندان سے بہت اچھے تعلقات ہیں اوران سے احترام اور محبت کا رشتہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم میکر کرن جوہر اور شکن بٹرا سے بھی محبت کا تعلق ہے، بہت سے بالی ووڈ پروڈیوسرز سے بھی دوستی ہے اور ہم اکثر ملنے کا پروگرام بھی بناتے رہتے ہیں۔
فواد خان نے کہا کہ بالی ووڈ میں جن لوگوں سے دوستی اور تعلق تھا وہ آج بھی برقرار ہے، تمام لوگ بہت عزت دیتے ہیں اورپیار سے ملتے ہیں۔