اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عاشورہ کی سکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں: سلمان رفیق

16 Jul 2024
16 Jul 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ نویں اور دسویں محرم کی مجالس و جلوسوں کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے حوالے سے کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔

سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل، سپیشل سیکرٹری داخلہ و دیگر افسران نے کنٹرول روم کے حوالے سے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کی مجالس و جلوسوں کی کنٹرول روم کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، تمام مجالس و جلوسوں کو چار لیئرز میں سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نویں اور دسویں محرم کے تمام جلوسوں کے روٹس پر ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں، تمام انتظامیہ کو آپس میں مضبوط رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ  تمام ڈویژنز میں جا کر حکومت پنجاب کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کا پیغام پہنچایا ہے، علماء کرام سے اتحاد بین المسلمین کا درس دینے کی استدعا کرتے ہیں،  پوری کوشش ہے محرم الحرام خیریت سے گزرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے