اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 588.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کا عاشورہ کے سکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کا حکم

16 Jul 2024
16 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نویں اور دسویں محرم کے سکیورٹی انتظامات ہر طرح سے فول پروف بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ اور کیبنٹ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کو یوم عاشورہ پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عزاداروں کے لئے سبیل اور لنگر کے لئے بھر پور معاونت کی جائے ، سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے وضع کردہ پلان اور ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے، قانون نافذ کرنے والے ادارے قریبی اشتراک کار یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ  مجالس اور جلوسوں کے شرکاء کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، ضروری اقدامات کئے جائیں، ہر شہر میں پر امن فضا برقرار رکھنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح متحرک اور مستعد رہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر تعینات نفری کی مانیٹرنگ بھی ناگزیر امر ہے، شرپسند عناصرپر کڑی نظر رکھی جائے، امن و امان کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے