اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کا پنجاب کی ضلعی عدالتوں کیلئے ازسرنو بطور انسپکشن ججز تقرر

15 Jul 2024
15 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے ججز کا پنجاب کی ضلعی عدالتوں کے لئے ازسرنو بطور انسپکشن ججز تقرر کر دیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد انسپکشن ججز کا ازسرنو تقرر کیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں کے انسپکشن جج ہوں گی، جسٹس علی باقر نجفی بہاولپور کی عدالتوں کے انسپکشن جج ہوں گے۔

جسٹس عابد عزیز شیخ راولپنڈی، جسٹس صداقت علی خان سرگودھا کی عدالتوں کے انسپکشن جج ہوں گے، جسٹس سید شہباز علی رضوی گوجرانوالہ، جسٹس فیصل زمان خان ملتان کی عدالتوں کے انسپکشن جج ہوں گے۔

جسٹس مسعود نقوی فیصل آباد، جسٹس مرزا وقاص رؤف ساہیوال کی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر کئے گئے، جسٹس چودھری محمد اقبال شیخوپورہ اور جھنگ کی عدالتوں کے انسپکشن جج ہوں گے، جسٹس شہرام سرور چودھری اوکاڑہ کی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر کئے گئے۔

جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی گجرات، جسٹس محمد سرفراز ڈوگر مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازی خان کی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر، جسٹس اسجد جاوید گھرال اٹک، جسٹس طارق سلیم شیخ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عدالتوں کے انسپکشن جج ہوں گے۔

جسٹس جواد حسن منڈی بہاؤالدین، جسٹس مزمل اختر شبیر خانیوال کی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر کر دیئے گئے، جسٹس چودھری عبدالعزیز جہلم، جسٹس انوارالحق پنوں میانوالی، جسٹس فاروق حیدر سیالکوٹ کی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر کئے گئے۔

جسٹس محمد وحید خان چکوال کی عدالتوں کے انسپکشن جج ہوں گے، جسٹس رسال حسن سید نارووال، جسٹس عاصم حفیظ پاکپتن کی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر کئے گئے، جسٹس صادق محمود خرم رحیم یار خان، جسٹس شکیل احمد حافظ آباد اور ننکانہ صاحب کے انسپکشن جج مقرر کئے گئے، جسٹس احمد ندیم ارشد بھکر، جسٹس طارق ندیم احمد لودھراں، جسٹس محمد امجد رفیق راجن پور کی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر کئے گئے۔

جسٹس عابد حسین چٹھہ خوشاب، جسٹس انوار حسین وہاڑی کی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر ہوں گے، جسٹس علی ضیاء باجوہ بہاولنگر کی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر کئے گئے، جسٹس سلطان تنویر احمد قصور کی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر کر دیئے گئے۔

جسٹس محمد رضا قریشی لیہ کی عدالتوں کے انسپکشن جج، جسٹس راحیل کامران چنیوٹ کی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر کر دیئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے