اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی کے مقدمات: عمران خان کا 10 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

15 Jul 2024
15 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، بانی پی ٹی آئی کا 10 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت نے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے عمران خان کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دیا، بانی پی ٹی آئی پر تھانہ سرور روڈ میں 5 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دیا گیا جبکہ تھانہ گلبرگ کے تین مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دیا گیا۔

تھانہ ریس کورس، شادمان، مغلپورہ اور تھانہ ماڈل ٹاؤن کے ایک ایک مقدمے میں جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا۔

تفتیشی افسر سانحہ نو مئی کے بارہ مقدمات کی درخواستیں لے کر عدالت پیش ہوئے تھے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی، عدالت نے ملزم کے وکلا اور پراسیکیوشن کے دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے